مودی سرکار کی اگلی چال بےنقاب

بھارت: مودی کے 5 سال، 98 ہزار 450 بھارتیوں نے خود کشیاں کیں

اسلام آباد: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹیجو نے مودی سرکار کی اگلی چال بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کو جرمنی میں یہودیوں کی طرح چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا۔

جسٹس مرکنڈے کاٹیجو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی ناکامیوں اور خرابیوں سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے یہ حربے اختیار کرے گی کیونکہ بھارت کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اس کا غصہ مسلمانوں پر نکالا جائے گا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہو گئی ہیں، قابض فوج کی زیر تسلط وادی کے علاقوں بارہ مولا، باندی پورہ اور کپواڑہ سے ستائیس سو اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں دو ہزار نو سو افراد دفن ہیں لیکن ان قبروں میں مدفون 2 ہزار 373 افراد کی شناخت نہیں ہو پائی۔

انسانیت سے عاری بھارتی فوج نے کینسر کے مریضو ں کو بھی نہیں بخشا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کینسر میں مبتلا 33 سالہ کشمیری پرویز احمد پالا کو 6 اگست کی رات گھر سے اٹھا لے گئی، روکنے کی کوشش پر احمد کے 60 سالہ والد کو لاتوں اور گھوسوں سے مارا۔

احمد کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا زندہ ہے یا نہیں کچھ پتہ نہیں ہے۔

دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے 15 رکنی وفد نے مقبوضہ کشمیر میں نظر بند سابق وزرا اعلیٰ فاروق اور عمرعبداللہ سے ملاقاتیں کیں

نیشنل کانفرنس کے وفد نے ملاقات کے بعد رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں