’جوکر’ کا باکس آفس پر قبضہ


اسلام آباد: تنازعہ کا شکار ہالی وڈ فلم ’جوکر‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی ہے اور نمائش کے لیے پیش ہونے کے پہلے ہفتے ہی 14 ارب 68 کروڑ روپے کما کر فلم نے ناقدین کو حیران کرڈالا ہے۔

معاشرتی رویوں، محرومیوں اور مشکلات کے باعث جرم کا راستہ اختیار کرنے والے مسخرے کی کہانی باکس آفس پر ریلیز ہوتے ہی چھا گئی ہے، فلم نے پہلے ہفتے ہی اربوں روپے کما کر ناقدین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

یاد رہے کہ ریلیز سے قبل فلم پر تشدد اور ذہنی مریضوں کی بری شبیہ پیش کرنے کے الزامات لگائے جا رہے تھے۔

دوسری جانب اینی میٹڈ فلم ایبومینیبل نے دوسرے ہفتے میں 12ملین ڈالر یعنی ایک ارب 88کروڑ سے  زائد کا بزنس کیا ہے جب کہ ’ ڈاؤن ٹاؤن ایبے‘ نے تیسرے ہفتے میں8 ملین ڈالر یعنی ایک ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے بالس آفس پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔


متعلقہ خبریں