پنجاب میں اب سرکاری ملازمین کی تاریخ پیدائش  تبدیل نہیں ہو سکے گی

کورونا: پنجاب کے 11 ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد بھی شامل

فوٹو: فائل


لاہور: صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لے بری خبرسامنے آگئی ہے ۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سرکاری نوکری کرنے والے افراد کی تاریخ پیدائش اب تبدیل نہیں ہوسکے گی۔

سرکاری ملازمت جوائن کرنے کے وقت درج کردہ تاریخ پیدائش ہی حتمی تصور کی جائیگی ۔

پنجاب میں اب سرکاری ملازمین کی تاریخ پیدائش  تبدیل نہیں ہوگی ،اس ضمن میں تمام محکموں کو مراسلہ جاری کردیا گیاہے۔مراسلہ پنجاب سول سرونٹ رولز 1974 کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ سرکاری ملازمت کی جوائننگ کے وقت درج کردہ تاریخ پیدائش حتمی ہو گی،نوکری حاصل کرتے وقت ملازم کی درج تاریخ پیدائش کو بعد میں تبدیل نہیں کیاجاسکےگا۔

سرکاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ او ایس ڈی پوسٹ کےکیس فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجواتے ہوئے شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کو اہمیت دیتا ہے،تمام ایڈمنسٹریٹیو محکمہ جات ملازم کی جوائننگ کے وقت درج تاریخ پیدائش کو اہمیت دیں۔

پنجاب حکومت نے بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کر دیا

پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے اس مراسلے کے بعد نوکری حاصل کرتے وقت ملازم کی درج تاریخ پیدائش کو بعد میں کسی بھی وقت  تبدیل نہیں کیاجاسکےگا۔


متعلقہ خبریں