زینب قتل کیس: ڈاکٹر شاہدمسعود کے 18 الزامات مسترد

شاہد مسعود کے الزامات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

  • قصورمیں وائلنٹ چائلڈ پورنوگرافی (وی سی پی) کے ثبوت نہیں ملے

اسلام آباد: زینب قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ڈاکٹرشاہد مسعود کے 18 الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم عمران علی کاعالمی مافیا سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔

جے آئی ٹی کی جانب سے شاہد مسعود کے الزامات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کی سیاسی وابستگی کا ثبوت نہیں ملا، عمران کے 37 بینک اکاؤنٹس کے الزامات بھی ثابت نہیں ہوئے اور نا ہی قصورمیں وائلنٹ چائلڈ پورنوگرافی (وی سی پی) کے ثبوت ملے ہیں۔

یہ بھی کہا گیا کہ ملزم پر وی سی پی گروہ کے متحرک رکن ہونے کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔ عمران کو بیرون ملک سے رقم ملنے کا الزام بھی ثابت نہیں ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق ایسا کوئی ثبوت بھی نہیں ملا کہ کوئی ملزم کو ذہنی مریض ثابت کرنا چاہتا ہو، ملزم غریب ہے،عمران علی کے پاس کروڑوں روپے کی رقم کی موجودگی بھی ثابت نہیں ہوئی۔

جے آئی ٹی کے مطابق ملزم نے زینب کی تصویر لی نہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی۔  وی سی پی میں وفاقی وزیر کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی نہیں ملے۔


متعلقہ خبریں