سربراہ پاک فوج سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

سربراہ پاک فوج سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چینی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر اور وائس چیئرمین سینٹر ملٹری کمیشن سے ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف وزیر اعظم کی چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے امریکی سینیٹرز کی ملاقات

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے، اس دوران معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا۔

اس سے قبل آرمی چیف سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینیٹرز نے ملاقات کی تھی جس میں افغانستان اور کشمیر کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں