ثانیہ مرزا کی بہن سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے سے شادی کرینگی


بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے سے شادی کرینگی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی بہن کی شادی کی تصدیق کردی ہے۔

ثانیہ مرزا

فیشن ڈیزائنر انعم مرزا رواں سال دسمبر میں اسد سے شادی کرینگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انعم مرزا اور اسد کی ثانیہ مرزا کے ساتھ تصاویر بھی گردش کررہی ہیں ۔ اسد مرزا ثانیہ مرزا خاندان کے ساتھ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

اسد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے ہیں۔ واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر انعم مرزا کی یہ دوسری شادی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شعیب ملک 9000رنز مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے


متعلقہ خبریں