جیت کے لیے تھوڑا انتظار کریں، مصباح

جیت کے لیے تھوڑا انتظار کریں، مصباح

فائل فوٹو


لاہور: آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر کی ٹیم کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ میں سیریز ہارنے کے بعد ہیڈ کوچ کے بیان نے شائقین کو مزید سیخ پا کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کمزور ٹیم سے ہارنا اچھی بات نہیں، ہمیں کم سے کم چھ میچ ونر تیار کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیند بازی میں بہت خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کے لیے وقار یونس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

ہیڈ کوچ نے کہا کہ کئی لوگ کہتے تھے بی ٹیم کھیلاو آج کی شکست سے ان لوگوں کو بھی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ کسی ٹیم کو لائٹ نہیں لینا چاہیے۔

مصباح الحق نے کہا کہ تھوڑا انتظار کرنے کی ضرورت ہے یہی ٹیم پاکستان کو جتوائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے دو میچوں میں رنز نہیں کیے تو بیٹنگ آرڈر چل نہیں سکا، آخری اورز میں محنت کی ضرورت ہے۔

عمر اکمل اور احمد شہزاد کو کھلانے کے سوال ہیڈ کوچ نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک اور پی ایس ایل نے پرفارمنس دی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ میں پہلے نمبر کی ٹیم ہے اور سری لنکا کی پوزیشن آٹھویں ہے۔ قومی ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں لاہور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے شائقین کو مایوس کر دیا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ابھی تو مہمان ٹیم کے اہم کھلاڑی اس دورے میں شریک نہیں۔ ٹیم سلیکشن پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں