پاکستان کا یوم آزادی، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

lahore highcourt

لاہور: عدالت نے پاکستان کے یوم آزادی سے متعلق دائر درخواست پر فریقین کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست کی بجائے 15 اگست کو منانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس مامون رشید نے شہری حسنین کی درخواست پر کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران نے دلائل دیے، عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب کریکولم بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انڈین انڈی پینڈینس ایکٹ 1947 کے مطابق پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست ہے۔ وفاقی حکومت، وزارت داخلہ سمیت فریقین قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب میں اب سرکاری ملازمین کی تاریخ پیدائش  تبدیل نہیں ہو سکے گی

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت عالیہ حکومت کو پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست کی بجائے 15 اگست کو منانے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔


متعلقہ خبریں