8 اکتوبر 2005 کےزلزلہ متاثرین سے وزیراعظم کا اظہار تعزیت

5جنوری: اقوام متحدہ کے ادھورے عہد کی یاددہانی کا دن

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 2005 کے افسوسناک زلزلے کو 14 سال مکمل ہونے پر متاثرین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے نے تباہی ، درد اورغم کی ناقابل فراموش یادیں چھوڑی ہیں۔

پاکستانی قوم نے قربانی، انسان دوستی اورمثالی جذبے کا مظاہرہ کیا ورنہ موجودہ نظام صورتحال کو سنبھالنے کے ہرگز قابل نہیں تھا۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نظام کومزید مستحکم اوراصلاح کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پارلیمنٹ ایکٹ کے ذریعہ موثر ڈیزاسٹرمینجمنٹ سسٹم قائم کیا ہے۔ حکومت متاثرہ علاقوں میں مکمل بحالی تک ہرممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔

اکتوبر 2005 کے زلزلہ کی 14ویں برسی پر زلزلے میں شہید ہونے والوں کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور 8 بجکر52 منٹ پر سائرن بھی بجائے گئے۔

دعائیہ تقریب میں بالاکوٹ کی مقامی سیاسی قیادت اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے سائرن کے بعد شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ریسکیو 1122 کے دستے نے سلامی پیش کی۔

نیلم آزاد کشمیر میں بھی شہدائے زلزلہ کی چودھویں برسی کے موقع پرتقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر آٹھ مقام میں 8بجکر 52 منٹ پر سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

چودہ سال قبل آنے والے زلزلے کی یاد میں آج ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

میرپور آزاد کشمیر میں 2005 کے زلزے میں یتیم ہونے والے بچوں کے ادارے کے زیر اہتمام واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک میں یتیم بچے سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد شریک ہوئے اور شہدا کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں اور لرزہ خیز یادیں 14 سال بعد بھی باقی ہیں۔

چند لمحوں کے اس ہولناک زلزلے سے 87 ہزار سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی اور کئی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں