اسٹاک مارکیٹ میں 160 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 160 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 476 پوائنٹس پر بند ہو گئی۔

کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کا آغاز 33 ہزار 636 پوائنٹس پر ہوا۔ آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 104 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 740 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 236 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 872 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی تاہم کچھ دیر بعد ہی مارکیٹ میں منفی رجحان شروع ہوا اور کاروبار کا اختتام 160 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 169,772,210 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,882,144,548 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں 960ارب روپے اب تک ٹیکس وصولیوں کی مد میں جمع کر چکے ہیں، چیرمین ایف بی آر 

گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 603 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 636 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں کافی تیز رہیں اور پانچ دن میں 963 پوائنٹ کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں