سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے کوریج پر پابندی عائد کردی

الیکشن نوٹیفکیشن منسوخ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین مارچ کو صحافیوں کے سینیٹ انتخابات کور کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے  قومی اسمبلی کو پولنگ بوتھ بنادیا ہے جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کو صحافیوں کے لیے نوگوایریا قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صحافیوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت اور پریس گیلری میں بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

پارلیمانی رپوٹرز ایسوسی ایشن ( پی آر اے ) نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پی آر اے نے اسپیکر قومی اسمبلی کو پابندی تسلیم نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے پابندی واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی آر اے کے مطابق ماضی میں میڈیا پر سینیٹ انتخابات میں پابندی کو کوئی مثال موجود نہیں ہے۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اگر پابندی نہ ہٹائی گئی تو پولنگ کے روز احتجاج کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں