پشاور میں27 قیمتی بے نامی جائیدادوں کا انکشاف: رپورٹ ایف بی آر کو ارسال

پشاور: کورونا مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد ہو گئی

پشاور: صوبہ خیبر پختو ںخوا میں بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی ہوگئی ہے جن کی تفصیلی رپورٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو ارسال کردی گئی ہے جب کہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایف بی آر کو بھیجی جانے والی تفصیلی رپورٹ میں 27 بے نامی جائیدادوں کا انکشاف کیا گیا ہے جو کروڑوں روپے مالیت کی ہیں۔

30 ستمبر تک بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کا کام مکمل ہونا چاہیے، وزیرقانون پنجاب

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پھولوں کے شہر پشاور میں موجود انتہائی قیمتی بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی ضلعی انتظامیہ نے کی ہے۔ ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ وفاقی ادارے ایف بی آر کو رپورٹ ارسال کرنے سے قبل بے نامی جائیدادوں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے استفسار پر ذرائع نے بتایا کہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کاغذات کی جانچ اور حاصل کی جانے والی معلومات کی بنیاد پر ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور کے علاوہ دیگر تمام شہروں، اضلاع اور قصبوں و گاؤں میں بھی موجود بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے لیے بھی کھوج لگانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن تاحال کسی دوسری ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

بے نامی جائیدادوں کے متعلق عمران خان کا بڑا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پشاور میں مزید بے نامی جائیدادوں کی تلاش بھی پوری تندہی اور لگن سے کی جارہی ہے۔ متعلقہ عملہ دن رات اس سلسلے میں سرگرم عمل ہے جس کی وجہ سے توقع ہے کہ جلد مزید بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی ہوگی۔

وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے موجود بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی تھیں جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کو متحرک کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں