مہوش حیات کی ویڈیو پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟

معروف اداکارہ مہوش حیات 37 برس کی ہو گئیں

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز کی حامل مہوش حیات اپنے رقص کے سبب ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس پر صارفین مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اداکار احسن خان کے ساتھ ساتویں ہم ایوارڈ میں پرفارم کرنے کے لیے رقص ریہرسل کر رہی ہیں۔

مہوش حیات نے گلابی اور سفید رنگ کے کپڑے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کمنٹ کیا کہ آپ کا لباس اور تمغہ امتیاز، تالیاں تو بنتی ہیں۔

مہوش حیات کے ایک اور مداح نے لکھا کہ پاکستان میں صرف آپ ہی ایسی ماڈل ہیں جو اصلی ماڈل لگتی ہیں۔

اداکارہ کے رقص اور لباس پر کچھ لوگ تنقید بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے انہیں بھارت کی نقل کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ آپ مسلمان ہیں۔

ایک صارف نے مہوش حیات کے رقص پر رد عمل دیتے ہوئے’غدار وطن’ بھی لکھا ہے۔


متعلقہ خبریں