کشمیر: چین کی عسکری قیادت نے پاکستان کے اصولی مؤقف کی حمایت کردی

کشمیر: چین کی عسکری قیادت نے پاکستان کے اصولی مؤقف کی حمایت کردی

بیجنگ: چین کی عسکری قیادت نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی حمایت کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چین کی عسکری قیادت نے پاکستانی مؤقف کی حمایت پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران کی جنہوں نے پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر آرمی جنرل سے ملاقات کی۔ ملاقات پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر ہوئی۔

وزیراعظم کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک فوج کے سربراہ بھی ہوں گے

پاک فوج کے سربراہ اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں طے شدہ پروگرام کے تحت وہ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے صدر اور وزیراعظم سے عمران خان کی ہونے والی ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ہی تین روزہ دورے پر چین پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، عبدالرزاق داؤد اور شیخ رشید احمد سمیت دیگر وزرا اور مشیران بھی ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کی آمد سے کچھ دیر قبل ہی چین کے سرکاری دورے پرپہنچے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک فوج سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

پاک فوج کے سربراہ نے چین کی عسکری قیادت کو مقبوضہ وادی چنار کی صورتحال سے اگاہ کیا اور ہمالیائی وادی میں مظلوم کشمیریوں پرڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم سے اگاہی دلائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں پاک چین دفاعی تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں چین کی عسکری قیادت نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں