فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیس کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس بدھ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے جبکہ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 62 ون ایف کے تحت فواد چوہدری کو نااہل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

سمیع اللہ ابراہیم نامی شہری نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فواد چوہدری کو بطور رکن اسمبلی جو مراعات دی جارہی ہیں واپس لی جائیں اور ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔


متعلقہ خبریں