شہباز شریف کے عمران خان پر جوابی وار

وزیراعلی پنجاب نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر میں جھوٹا ثابت ہوگیا تو قوم سے معافی مانگ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گا اور اگرعمران جھوٹے ثابت ہوں تو کسی درگاہ پر بیٹھ کر تربیت حاصل کریں۔

شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مستقل جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے میٹرو میں کرپشن کا الزام پہلی بار نہیں لگایا ہے۔

شہباز شریف نے عمران خان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جھوٹے الزامات لگانے پر کئی نوٹس بھجوا چکا ہوں، وہ نوٹس کا جواب دینے کے بجائے نیا الزام لگادیتے ہیں۔ عمران خان جنگلا بس اور 70 ارب روپے کے اخراجات کا راگ الاپتے رہے ہیں، ٹرانسپیرنسی نے تمام کاغذات دیکھ کر کہا کہ منصوبہ 30 ارب روپے کا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب مجھ پر الزامات لگاتے رہتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ جاوید صادق میرے فرنٹ مین ہیں اور میں نے ان کے ذریعے 27 ارب روپے لیے ہیں۔ انہوں نے پھر الزام لگایا کہ میں نے انہیں دس ارب روپے کی پیشکش بھی کی ہے اور پھر وہ یہ تمام کیسز بھول جاتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے نوٹس کا کوئی جواب نہ دینے پر ہتک عزت کا کیس لے کر عدالت گئے تھے، ہم نے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ فل بینچ بنادیں تاکہ معاملہ ہمیشہ کے لیے طے ہوجائے۔

خادم اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے عام انتخابات کے بعد کہا تھا کہ خیبرپختونخوا رول ماڈل ہوگا اور پورے پاکستان کو بجلی فراہم کریں گے۔ ساڑھے چار سال میں انہوں نے صرف 70 میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے۔ بلین ٹری سونامی فراڈ کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں