امپائر نسیم شیخ دورانِ میچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

امپائر نسیم شیخ دورانِ میچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

کراچی: مقامی امپائر نسیم شیخ دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

وہ گزشتہ روز ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں میچ کے دوران فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

میچ انتظامیہ کے مطابق میچ کے دوران وہ اچانک گرگئے، انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا تاہم ان کی جان نہ بچائی جاسکی۔

لیاقت آباد کے رہائشی نسیم شیخ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور اس سے قبل ان کی اینجیوگرافی بھی ہوچکی تھی۔


متعلقہ خبریں