سندھ ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں ملوث تمام ملزمان بری کردیے

عدالت کا سندھ حکومت کو پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے  این آئی سی ایل اسکنڈل میں سزا یافتہ  ایاز خان نیازی اور دیگر کے سزا کے خلاف  اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیاہے۔

عدالت عالیہ نے ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوٸے سب ملزمان کو بری کیا۔

کیس میں ملوث ملزمان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جو زمین خریدی گئی ہے وہ ٹھیک خریدی گئی ہے،اس لئے اس کیس میں کوئی جرم سرزد ہوا ہی نہیں ۔

کراچی کی  احتساب عدالت نے 6 ملزموں کو 7,7سال قید کی سزا سنائی تھی۔

احتساب عدالت نے عدالت نے تمام ملزمان کو دس سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل بھی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: این آئی سی ایل کیس: سپریم کورٹ کا مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم

اس کیس میں ملوث دیگر ملزمان میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی ،حر رہائی گردیزی،عامر حسین،زاہد حسین اور محمد ظہور شامل ہیں ۔

قومی احتساب  نے ملزمان پر الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان پر کورنگی میں زمین مہنگے داموں زمین خریدنے کا الزام ہے۔ ریفرنس میں دو ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں ۔

نیب نے ملزمان پر قومی خزانے کو 490 ملین روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں ریفرنس فائل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں