وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پیشکش کردی: پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج کرلیں

اسلام آباد:حکومت مخالف آزادی مارچ اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کے لئے حزب اختلاف  جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس اکرم درانی کی سربراہی میں ہوا۔

اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی ، ن لیگ ، جے یو آئی ف  اورنیشنل پارٹی  کے ممبران شریک ہوئے۔

رہبر کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں آزادی مارچ میں حتمی شمولیت کےلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور کیا گیا۔

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ اپوزیشن جماعتیں جے یو آئی ف  سے آزادی مارچ یا دھرنا پر وضاحت مانگی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات، رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب

اجلاس میں اپوزیش جماعتیں جے یو آئی ف کی طرف سےاعتماد میں لئے بغیر مارچ کے اعلان کرنے پر سوالات بھی کئے۔رہبر کمیٹی کے اجلاس میں نیب کی کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔


متعلقہ خبریں