ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

medicine

اسلام آباد: ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے، فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے اس بار قیمتوں میں اضافے کی شرح  7 فیصد رکھی ہے۔

ذیابیطس، بلند فشار خون (بلڈ پریشر) اور السر کے علاج کی ادویات 46 روپے تک مہنگی کر دی گئی ہیں، ذیابیطس پر قابو پانے  کی دوا کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جب کہ تیزابیت کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کی قیمت میں  46 روپے اضافہ ہوا ہے۔

پیراسیٹامول کی گولی کی 2 روپے مہنگی ہو گئی جب کہ پونسٹان کے نام سے فروخت ہونے والی دوا 5 روپے مہنگی کر دی گئی ہے، درد دور کرنے کی دوا 2 روپے جب کہ کیلشیم کی کمی دور کرنے کی دوا 5 روپے مہنگی کی گئی ہے۔

سر درد گولی کی قیمت میں بھی پانچ روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کی دوا میں 12 روپے اضافہ ہوا، السر کے علاج کی دوا 2 روپے اور وزن کم کرنے کی دوا 31 روپے مہنگی کی گئی ہے۔

اس بابت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)حکام کا موقف ہے کہ قوانین کے مطابق کمپنیاں ہر سال ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ کر سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں