دفترخارجہ : بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کی طلبی

یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالتﷺ قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی ہوئی، پاکستان

فائل: فوٹو


اسلام آباد: بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کی دفتر خارجہ میں طلبی ہوئی ہے ،  ڈی جی ساؤتھ ایشا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی سفیر کو طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بھارتی افواج نے 6 اور 7 اکتوپر کو  ایل او سی پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائربگ کی، ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 69 سالہ نزیراں بی بی شہید ہوئیں۔ بھارتی افواج کی فائرنگ سے 3 بے گناہ شہری زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو خودکار اور بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں، بھارتی کی طرف سے 2017ء سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے۔

دفتر خارجہ  ترجمان نے کہاکہ  بھارت کی یہ خلاف ورزیاں کسی سنگین سٹریٹجک غلط فہمی کا باعث بن سکتی ہیں،بھارت 2003ء کی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام یقینی بنائے،بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند رہ کر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ  بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات یقینی بنائے،بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق امن برقرار رکھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے 2017ء میں  1970 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،بھارتی افواج کا بے گنسہ شہریوں کے جان بوجھ کر نشانہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی فوج کا جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی طرف سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر جارحیت ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

دفتر خارجہ کے ترجمان  نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپبا کردار ادا کرنے دے۔


متعلقہ خبریں