ایف اے ٹی ایف کے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے وفد 12 اکتوبر کو روانہ ہوگا

پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کیلئے تین ووٹ درکار

فائل فوٹو

  • گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 12 ووٹ درکار

کراچی: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پاکستان سے متعلق اہم فیصلہ کرنے جارہا ہے جس کے حتمی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد 12 اکتوبر کو پیرس روانہ ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنا ہے یا گرے لسٹ میں برقرار رکھنا ہے؟ ایف اے ٹی ایف  کا اس بارے میں حتمی فیصلے کے لئے 13 اکتوبر سے اہم اجلاس شروع ہورہا ہے جو 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

پاکستان کا وفد اجلاس میں شرکت کے لئے 12 اکتوبر کو  پیرس روانہ ہورہا ہے جس کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر کریں گے۔

وفد میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور وزارت خارجہ کے ڈی جیز بھی شامل ہوں گے۔

پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے میں ایف اے ٹی ایف کو  تکنیکی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ایف اے ٹی ایف ارکان کے تین ووٹ درکار ہیں۔

پاکستان کو چین، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل ہے جبکہ  گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان کو 12 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے بارے میں 19 اکتوبر کو فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں