آزادی مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنا چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ بدھ کو سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے اور احتجاج کے لیے جگہ مختص کر رکھی ہے۔

سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعلیم اور مولانا فضل الرحمان کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین پیمرا کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں