قصور: بچوں سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار


قصور: پولیس نے بچوں سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پانچ افراد پر مشتمل گروہ کے ارکان بچوں سے بدفعلی کر کے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔

ملزمان نے محلہ رضا آباد کے رہائشی معصوم بچے محسن علی کو ورغلا کر مختلف مقامات پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔

ملزمان دیگر بچوں کو بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی ویڈیوز بناتے رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قصور زاہد مروت کے نوٹس کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم ساجد جٹ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور زیر حراست ملزمان سے ویڈیو بنانے والے موبائل بھی برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد موبائل سے بچوں کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیوز بھی ریکور کر لی گئی ہیں اور پانچوں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

باقی دو ملزمان کمی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ نامزد ملزمان میں سے دو حساس ادارے کے ملازم ہیں۔

اس ضمن میں ڈی پی او قصور زاہد مروت کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں