امپائر کے فیصلے پر ناراض کیوں ہوئے؟فاسٹ بالر سہیل خان پر جرمانہ عائد


کراچی:کرکٹ میچ کے دوران  امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر  سہیل خان پر جرمانہ عائد کردیاگیاہے۔

سندھ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، میچ ریفری نے عابد علی کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر وارننگ دے دی ہے۔

دونوں کرکٹرز نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا گیا۔

سہیل خان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا گیا، عابد علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے جرمانے اور وارننگ کی سزا سنائی۔


متعلقہ خبریں