مصباح کے بیک وقت دو عہدے رکھنے کی مخالفت

’چیف سیلیکٹر اور ہیڈ کوچ کا عہدہ الگ ہونا چاہیے، ڈین جونز

مصباح کے بیک وقت دو عہدے رکھنے کی مخالفت

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اور سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے مصباح الحق کے بیک وقت چیف سیلیکٹر اور کوچ کا عہدہ رکھنے کی مخالفت کردی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق میرے لئے بہت عزیز ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ وہ اچھا کام کریں۔

ڈین جونز نے کہا کہ نئے فرسٹ کلاس سسٹم اور تین مختلف فارمیٹس پر اچھے طریقے سے کام کرنا مشکل ہوتا ہے اس لیے ہمیں مصباح کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ میری رائے میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ الگ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی آپ اپنے تکنیکی اور ذہنی مسائل ہیڈ کوچ سے تو شئیر کر لیتے ہیں تاہم چیف سلیکٹر کو وہی مسائل بتاتے آپ کو رد کئے جانے کا خوف ہو گا۔

ڈین جونز نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ایسا کوچ چاہیے ہوتا ہے جو ان کے ساتھ ایماندار ہو تاہم کھلاڑی کو ایسی ایماندار کبھی بھی چیف سلیکٹر میں نظر نہیں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ مختلف ہے جہاں طویل فہرست سے اچھا کھلاڑی منتخب کرنا ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں