جے یو آئی ف اور بی این پی کے درمیان رابطے بحال


اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے جمعیت علماء اسلام ف سے دوبارہ رابطے بحال ہوئے ہیں۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نواب لشکری رئیسانی کی اسلام آباد میں جے یو آئی ف کے سربراہ  مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ملاقات مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ہوئی،ملاقات میں 27 اکتوبر کے اسلام آباد کی جانب مارچ اور دھرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

بی این پی رہنما نواب لشکری رئیسانی نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا،نواب لشکری رئیسانی نے اختر مینگل کا پیغام بھی مولانا فضل کو پہنچایا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: ترقی یافتہ ممالک کو فضل الرحمان اور خادم رضوی سے نہیں نمٹنا پڑتا


متعلقہ خبریں