اردن کے انسٹیٹیوٹ نے عمران خان کو ’’سال کی بہترین شخصیت‘‘ قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی فورم سے خطاب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اردن کے رائل اسلامی اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے دنیا کے سب سے زیادہ قابل مسلمانوں کی اپنی حالیہ فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کو ’سال کی بہترین شخصیت‘ نامزد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں  فلسطین سے تعلق رکھنے والی امریکی کانگریس کی رکن راشدہ طالب کو ’سال کی بہترین عورت‘ قرار دیا ہے۔

مصر کے دارالحکومت قائرہ میں امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر ایس عبداللہ نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل جس کی میں نے ہمیشہ خوبصورتی اور شدید مسابقتی کھیل کے امتزاج کے لیے تعریف کی ہے۔ اگر 1992 میں 500 مسلمانوں کی فہرست جاری کی جاتی تو اس وقت میں عمران خان کو سال کا بہترین انسان نامزد کرتا جب انہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کارنامہ صرف یہ نہیں کہ انہوں نے ورلڈ کپ جیتا بلکہ میں ان کی فنڈ ریزنگ مہم سے بھی متاثر ہوں جس سے انہوں نے کینسر کے علاج کے لیے اسپتال اور ریسرچ سینٹر بنایا۔

پروفیسر ایس عبداللہ نے کہا کہ 1985 میں کینسر کی وجہ سے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد عمران خان نے کینسر کے علاج کے لیے اسپتال بنایا جس سے ان کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ جہاں 75 فیصد افراد اپنا مفت علاج کراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کاش میں 500 لوگوں کو جیل میں ڈال سکتا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی 22 سالہ جدوجہد کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ حاصل کیا اور وہ بدعنوانی اور بد انتظامی معاملات کو حل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پروفیسر ایس عبداللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی طرف سے عہدہ سنبھالنے کے بعد مودی کو امن مذاکرات کے لیے خط لکھے گئے لیکن بھارتی وزیر اعظم نے ان کا کوئی جواب نہیں دیا۔ میرے خیال میں یہ بھی ان کی سب سے بہترین کوشش تھی جو انہوں نے کی۔


متعلقہ خبریں