پولیس ایکٹ 2019کے خلاف دائر درخواست میں سندھ حکومت سے 17اکتوبر کو جواب طلب

عدالت کا سندھ حکومت کو پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ   نے پولیس ایکٹ 2019 کے خلاف دائر درخواست میں سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

کراچی کے ایک شہری کی طرف سے دائردرخواست میں پولیس 2019 کی سیکشن 13 اور 15 کو چیلنج کیا گیا ہے ۔

عدالت عالیہ درخواست میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اور ڈی آئی جیز کی تقرری کے لئے وزیر اعلی سے مشاورت کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ نے آج درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد 17 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت سےجواب طلب کرلیا ۔

اپنی درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس ایکٹ 2019 کے تحت آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی تقرری سے پہلے وزیر اعلی سے مشاورت کرے گا، یہ غیر قانونی عمل ہے،

یہ بھی پڑھیے: سندھ ہائیکورٹ نے پولیس ایکٹ 2019 طلب کرلیا

درخواست گزار کا یہ  مؤقف بھی ہے کہ حکومت نے  پولیس ایکٹ 2019 میں  کچھ  سیکشن ڈال کر  پولیس میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے ۔


متعلقہ خبریں