سندھ اسمبلی : آٹے کی قیمت کے خلاف تحریک التوا مسترد کردی گئی

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ آج ہو گا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن کی آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحریک التوا اسپیکر نے خلاف ضابط قراردیکر مسترد کردی۔

ایوان میں خرم شیرزمان، مکیش کمار چاولا اور اسپیکر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ وزیر اعلی سندھ ایک بار پھر وفاقی حکومت پرگرجے برسے۔

آج سندھ اسمبلی کے  اجلاس میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق پی ٹی آئی رکن نے تحریک التوا  پیش کی جسے مسترد کردیا گیا۔حکومتی ارکان اور تحریک انصاف کے درمیان نوک جھونک بھی جاری رہی۔

دوران اجلاس پی ٹی آئی رکن خرم شیرزمان نے سندھ حکومت کو کھری کھری سنادیں

پارلیمانی امور کے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے تو سندھ میں آٹا سستا فروخت ہونے کا دعوی بھی کردیا۔

وزیر اعلی سندھ نے آج ایک مرتبہ پھر وفاق کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم سندھ کے ساتھ زیادتی نہ کریں۔ ارسا میں وفاق کا رکن سندھ سے مقرر کیا جائے اور فوری طور سی سی آئی کا اجلاس بلایاجائے ۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ اسمبلی : گٹکا بنانے،ذخیرہ ،فروخت کرنے اور کھانے پر پابندی کا بل پیش

پی ٹی آئی رکن عدیل احمد نے کے فور منصوبے سے متعلق قراراداد ایوان پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔قرارداد پر بحث کے دوران  بھی حکومتی ارکان اور اپوزیشن کے درمیان تلخی بھی جاری رہی۔


متعلقہ خبریں