آزادی مارچ سے متعلق حتمی فیصلے کیلئے ن لیگ کا اہم اجلاس کل طلب

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کل پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مولانا فضل الرحمان کی طرف سے اعلان کردہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ متوقع ہے ۔

ن لیگ کے پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا انتہائی اہم  اجلاس شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہو گا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کی ٹاپ قیادت شرکت کرے گی،

اس اہم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ متوقع ہے ۔

دوسری طرف ن لیگ نے مسلم لیگ ن نے اراکین اسمبلی کے پراڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں پر غور شروع کر دیا،ن لیگی اراکین اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کا پہلے ہی بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔

ن  لیگ کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کے مطابق ن لیگ کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سمیت مختلف آپشنز زیر غورہیں ،تاہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

پارٹی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پراڈکشن آرڈر کے اجراء کا حکومت سے مطالبہ کیا تھا جبکہ ذرائع کے مطابق مطالبہ پورا نہ ہونے پر لیگی اراکین اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی ف اور ن لیگ میں مارچ مؤخر کرانے پر اتفاق نہ ہوسکا، اندرونی کہانی


متعلقہ خبریں