بزدار سرکار نے سستی روٹی اتھارٹی کو بند کردیا

پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان

لاہور: بزدار سرکار کا ایک اور فیصلہ سامنے آیاہے، پنجاب کی صوبائی کابینہ نے سستی روٹی اتھارٹی کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔

تحریک انصاف نے پہلے سستی روٹی اتھارٹی کو غیر فعال کیا اور اب باقاعدہ طور پر اس کو بند کرنے کی ٹھان لی۔وزیراطلاعات پنجاب نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سستی روٹی اسکیم کو بند کرنےاور اسکے خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔

یاد  رہے کہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے ستمبر دو ہزار آٹھ میں سستی روٹی اسکیم کا آغاز کیا تھا۔

ن لیگی حکومت نے منصوبے کیلئے ساڑھے سات ارب روپے کی سبسڈی دی، محکمہ خوراک نے ضلعی حکومتوں کے تعاون سے چودہ ہزار پانچ سو تندور مختص کئے، جنہیں بیس کلو آٹے کا تھیلہ ڈھائی سو روپے فی کلو مہیا کیا گیا تاکہ عوام کو دو روپے فی روٹے میسر آ سکے۔

واضح رہے کہ دو ہزار نو میں اسکیم کو قانونی حیثیت دینے کیلئے لیگی رہنما حنیف عباسی کی سربراہی میں سستی روٹی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

پنجاب کے وزیراطلاعات کے مطابق اتھارٹی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا تھا، جس کی وجہ سے اس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: روٹی سستی کرنے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی منظور

سستی روٹی اتھارٹی کے ذمے کمرشل بینکوں کے سات اعشاریہ پچاسی بلین روپے کا قرض تھاجو ادا نہیں کیا جا سکا محکمہ خوراک کو سال دو ہزار نو اور دس میں فنڈز نہ ملنے کے باعث ادائیگی نہ کی گئی ۔


متعلقہ خبریں