ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم ملک کے شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح اور شام کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے جب کہ دوپہر میں موسم قدرے گرم رہتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ بدھ کی صبح وفاقی دارالحکومت کا درجہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی کا موسم جزوی ابرآلود اورمعتدل رہے گا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ  35 تک جاسکتا ہے۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم مری میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے اکثر اضلاع میں بھی آج موسم خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال اور ایبٹ آباد آج موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بونیر 02 بگروٹ 02، اور استورمیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں