شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی کی آخری تاریخ دے دی



اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تکمیل کیلئے رواں برس کے آخری ماہ تک حتمی تاریخ بتائی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام’ بڑی بات’ میں میزبان عادل شاہزیب کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کا ڈھانچہ مکمل ہو گیا ہے جس عوام کی مشکلات میں کمی آئی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ بسوں کے اڈے مکمل ہو چکے ہیں اور سڑکیں عوام کے لیے کھل گئی ہیں جس سے آمد و رفت کھل گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب نے ایک صدی میں تکمیل کے ریمارکس دیے لیکن حکومت انشااللہ اسی سال اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

خیال رہے کہ بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر حکومت کی جانب سے اس منصوبے کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی یہ منصوبہ بدستور التوا کا شکار ہے۔


متعلقہ خبریں