ٹوئٹر پر بھارتی اجارہ داری کا خاتمہ ہو گیا


اسلام آباد: حکومت پاکستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت سماجی ویب سائیٹ کی انتظامیہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گی۔

معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ صباحت علی شاہ نے امریکہ میں ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات کی ہے جس میں اس پلیٹ فارم پر بھارتی اجارہ داری کے باعث پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا۔

یاد رہے کہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کے بعد ٹوئٹر کے ذریعے بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی، اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس بلاک کئے گئے۔

مزید پڑھیں : کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ٹوئٹر کا عارف علوی کو نوٹس

اس سے قبل صدر پاکستان عارف علوی کو بھی کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ٹوئٹر کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا۔

مسلسل واقعات کیے بعد حکومت پاکستان نے بھارتی اجارہ داری کے خلاف ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا، مذاکرات کے بعد انتظامیہ نے حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں