اہم مقدمات کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر پر حملہ

بڑے مقدمات کی تفتیش کرنے والا پولیس اہلکار حملے میں زخمی

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: بڑے اور اہم مقدمات کی تفتیش کرنے والے سب انسپکٹر غوث عالم نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طارق روڈ اللہ والی چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق ہیلمٹ پہنے  چار حملہ آور دو موٹرسائیکلوں  پر سوار تھے۔

نامعلوم افراد نے سگنل پر کھڑی غوث عالم کی گاڑی پر حملہ کیا، ڈرائیور نے بچاو کے لیے جلد بازی میں گاڑی چلائی جو رکشے سے جا ٹکرائی۔

غوث عالم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی سب انسپکٹر نے مرید عباس قتل کیس میں مفرور ملزم عادل زمان کو گرفتار انہوں نے کیا جب کہ وہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن سمیت مختلف کیسز پر بھی کام کر رہے ہیں۔

آئی‌جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام  نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔


متعلقہ خبریں