حکمرانوں کو این آر او, ڈیل یا ڈھیل نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

حکمرانوں کو این آر او, ڈیل یا ڈھیل نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے سابق وزیرقانون اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ پر کسی قسم کا جرم نہ ثابت ہوا اورنہ ہی لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انکشاف آج عدالت میں ہوا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نالائق وزیراعظم نے پی ایم ایل (ن) کی قیادت کوبند کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹی ذہنیت کا مالک ہے۔

مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

پی ایم ایل (ن) کی ترجمان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا جرم یہ ہے کہ وہ نواز شریف کا وفادار ساتھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پربھونڈا الزام لگایا گیا جسے ساری دنیا جانتی ہے۔ انہوں نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ شہریار آفریدی کو جان اللہ کو نہیں دینی؟

مریم اورنگزیب نے ایک سی ڈی کے حوالے سے کہا کہ یہ وہ سی ڈی ہے جو رانا ثنا اللہ کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکمرانوں کو این آر او، ڈیل یا ڈھیل نہیں دیں گے۔

پی ایم ایل (ن) کی ترجمان نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف چلا رہا ہے جسے گروی رکھ دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک وزیراعظم تبدیل نہیں ہو گا اس وقت تک بہتری نہیں آئے گی۔

سابق وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ اے این ایف کا پہلا کیس ہے جو حاضر سروس بھی ہے اور مدعی بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کی فوٹیجز اور اے این ایف کی ایف آئی آر میں درج  ٹائمنگ میں فرق نہایت واضح ہے۔

مالی سال 2017-18 : ن لیگ نے قومی خزانے کو 29 ہزار 778 ارب روپے کا نقصان پہنچایا

مریم اورنگزیب نے یاد دلایا کہ سابق صوبائی وزیر نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ مجھے اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا رانا ثنا اللہ کینال ویو پر واٹس اپ کے ذریعے پہنچے تھے جیسا کہ جج کو واٹس اپ کے ذریعے بدلا گیا تھا؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے رکھوالوں کو قید کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ایم ایل (ن) کے رہنماؤں کو سیاسی کاروبار کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں