سری لنکا کے بعد انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کے امکانات


لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد کے امکانات  مزید روشن  ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا  کہ سری لنکا کے بعد اب انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ ز کی انتظامیہ بھی  سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے۔

آج لاہور میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ سطح کے وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ہے ۔

اس موقع پر برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اور ڈائریکٹرز وفد میں شامل تھے۔  آئرلینڈ کرکٹ بورڈکے بھی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وفد کا حصہ تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او  وسیم خان اورڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان بھی غیرملکی وفد کے ہمراہ تھے۔

بیرون ملک سے آنے والے اعلیٰ سطح کے  وفود کو شہر میں کیمروں کے ذریعے بہترین سیکیورٹی انتظامات دکھائے گئے۔ سیف سٹیزایم ڈی، سی او او اور سی اے او نے وفدکو شہر کی سیکیورٹی سے متعقل تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

ذرائع کا کہناہے کہ سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنزاور کمشنر لاہور نے بھی اس موقع پر غیر ملکی وفود کو بریفنگ دی ۔


متعلقہ خبریں