عمران خان کی جعل سازی ختم ہی نہیں ہورہی، مریم اورنگزیب

ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہورہے اور ہماری تین تین پیشیاں ہورہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرواتے ہیں اور انہیں ہفتوں کی مہلت دے دی جاتی ہے۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ ان کی اپنی جعل سازی ختم ہی نہیں ہورہی ہے۔ وہ اپنے گھر کے بارے میں ٹویٹ کیوں نہیں کرتے۔

مریم اورنگزیب نے سینیٹ انتخابات سے مسلم لیگ ن کے باہر ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کا ایک ایک نمائندہ مضبوط ہے اور مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو سینٹ انتخابات میں ہاتھ اٹھا کر ووٹ حاصل کر سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی گرے لسٹ اور بلیک لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کاوشیں کی ہیں۔


متعلقہ خبریں