جےیو آئی ف نے فواد چودھری اور عامر لیاقت حسین کو مشکل میں ڈال دیا


اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ف  کا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ ہوا ہے، گزشتہ دنوں پارٹی کے جعلی ہدایت نامے کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ اٹھایاہے۔ 

جمعیت علمائے اسلام ف  کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کیجانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔درخواست سینیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کامران مرتضی کے توسط سے تیار کی گئی۔

کامران مرتضی کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے جعلی ہدایت نامے کو وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ کیا،ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے بھی جعلی ہدایت نامے کو سوشل میڈیا پر پھیلایا۔

درخواست گزار کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے ان ٹویٹس کے بعد یہ ہدایت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جعلی ہدایت نامے سے پارٹی قیادت اور کارکنان کی کردار کشی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کو بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے روکنے کی کوشش

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ان حضرات نے اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کردیے، جمعیت علمائے اسلام ف کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ فواد چودھری اور عامر لیاقت کے ڈیلیٹ کیے جانے والے مواد کو ریکور کرکے انکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔


متعلقہ خبریں