بی آر ٹی منصوبہ زیر تکمیل، ’’زو سائیکلز‘‘پشاور پہنچ گئیں


پشاور:  خیبر پختونخوا میں دو سال گزر گئے پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ مکمل نہ ہوسکا لیکن بسوں کے بعد سائیکلیں بھی پشاور پہنچ گئیں۔

کے پی کے دارالحکومت پشاور پہنچنے والی یہ منفرد بی آرٹی سائیکلز بہت سی خصوصیات کی حامل ہیں ۔

وہ کہتے ہیں نہ تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا کے مصداق پشاور کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کی تکمیل کا تو کسی کو علم نہیں لیکن منصوبے میں شامل 360 زو سائیکلیں چین  سے پشاور پہنچ گئیں۔

ٹرانس پشاور کمپنی کے نمائندے کے مطابق  پشاور پہنچنے والی اپنی نوعیت کی منفرد بائی سائیکلیز جینڈر اور ماحول دوست ہیں۔ان سائیکلوں میں ربڑ کے ٹائرز ہیں مگر خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹائر پنکچر نہیں ہونگے۔

بی آر ٹی منصوبے کے حکام کے مطابق یہ خوبصورت سائیکلیں حیات آبادسے یونیورسٹی کے درمیان والے روٹ پر چلیں گی۔حکام کے مطابق  ان سائیکلزکرایہ 5 سے10 روپے تک ہوگا۔خیال ہے کہ  بی آرٹی جب بنے گی تب ہی پشاور کے شہری اس منفرد سواری سے مستفید ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور:بی آر ٹی منصوبے کے 69ملازمین فارغ ، لاگت 71ارب تک جاپہنچی

سرکاری حکام کا کہناہے کہ زو سائیکل میں چین نہیں ہے جس کی وجہ سے کپڑے پھسنے کا خدشہ بھی نہیں ہوگا اس کے علاوہ اسے مرد حضرات اور خواتین دونوں استعمال کرسکتے ہیں۔  زو سائیکلوں کی مدد سے ملازمت پیشہ خواتین ہوں یا طالبات سب ہی مستفید ہوسکیں گے۔


متعلقہ خبریں