اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ

پی ایکس ایکس: 100 انڈیکس 627 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 832 پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج 47 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 476 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 85 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 33 ہزار 391 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ایک گھنٹے بعد ہی 100 انڈیکس میں کچھ بہتری کی صورتحال نظر آئی اور انڈیکس 80 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 556 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 127 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 603 پوائنٹس تک بھی ٹریڈ کرتی دیکھی گئی جبکہ سب سے زیادہ کمی 137 پوائنٹس کی بھی نظر آئی اور انڈیکس 33 ہزار 339 پوائنٹس تک گر گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 47 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 33 ہزار 523 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 160,189,210 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,415,777,547 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی

گزشتہ روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں 160 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 603 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں