وزیراعظم عمران خان کے 29 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی فورم سے خطاب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے 29 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے  کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والے  سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم  عمران خان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔ سرمایہ کاری سمٹ 29 سے 31اکتوبرتک ریاض میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  کہ بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یاد رہے  کہ اس سے قبل 19ستمبر کو بھی وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔ عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچے تھے۔

معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانی ذوالفقاربخاری اور  مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی  وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنرمکہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا تھا۔

خیال رہے کہ عمران خان سعودی عرب سے ہی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو ئے تھے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ چوتھا دورہ سعودی عرب ہوگا۔ وہ اس سے قبل وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 3 بار سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے


متعلقہ خبریں