پنجاب: سرکاری زمینوں کے آڈٹ کے لئے کمیٹی قائم

مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں، راجہ بشارت

فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی  ہےجو ایک ماہ کے اندر تمام امور پر مبنی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق  کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر قانون پارلیمانی امور راجہ بشارت ہوں گے۔

کمیٹی کا نائب سربراہ صوبائی وزیرمال  جبکہ ممبر کالونیزکمیٹی کے رکن اورسیکریٹری ہوں گے۔ سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری قانون اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کی طرف سے اس حوالے سے جاری کئے گئے  نو ٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی ہر ضلع میں زرعی، سکنی اورکمرشل اراضی کا آڈٹ کرے گی۔

خصوصی اختیارات کی حامل کمیٹی صوبہ بھر میں الاٹ شدہ، لیز شدہ، تجاوزات شدہ اراضی،  سالانہ آمدن اور بقایا جات کے کوائف اکٹھے کرے گی۔مینڈینٹ کے مطابق  کمیٹی ایک ماہ کے اندر تمام امور پر مبنی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجاب میں اب سرکاری ملازمین کی تاریخ پیدائش  تبدیل نہیں ہو سکے گی

پنجاب کے وزیر قانون  راجہ بشارت نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کمیٹی صوبہ بھر میں بننے والی ہاؤسنگ اسکیموں بالخصوص جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کا خصوصی آڈٹ بھی کرے گی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز