کشمیر کی خواتین نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا

سرینگر: شہید نوجوانوں کے والدین کی دہائی عالمی میڈیا تک پہنچ گئی

فوٹو: فائل


مظفر آباد: آزاد کشمیر کی خواتین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا۔

جماعت اسلامی شعبہ خواتین نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 16 اکتوبر کو مارچ کا اعلان کیا۔

جماعت اسلامی خواتین ونگ کی چیئرپرسن شمیم اختر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی 41 لاکھ خواتین کو بھارتی مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ امریکی سینیٹرز کو بھی مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں ںے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کا تحریک آزادی میں مثالی کردار ہے اور کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کشمیر کی آزادی ہی تکمیل پاکستان کی منزل ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت فوری طور پر بے گناہ کشمیریوں کو رہا کرے، امریکی کانگریس

شمیم اختر نے کہا کہ جہاد سے ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی ممکن ہے اور حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر متفقہ لائحہ عمل ترتیب دے۔

اس سے قبل پاکستان کے دورے پر آئے امریکی کانگریس کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر جانے کی خواہش ظاہر کی تھی جنہیں بھارت نے اجازت نہیں دی جبکہ پاکستان نے امریکی سینیٹرز کو آزاد کشمیر کا دورہ کرایا تھا۔


متعلقہ خبریں