تاجروں کا اسلام آباد میں دھرنا


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تاجروں نے اضافی ٹیکسوں کے خلاف دھرنا دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق تاجروں نے آبپارہ سے ایف بی آر کی طرف جانے والا راستہ بلاک کردیا۔

ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے ایک ہزار سے زائد تاجروں حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر اپنا نظام ٹھیک اور کرپشن ختم کرے۔

صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس نے کارروائی شروعکرتے ہوئے واٹر کینن کے ساتھ پوزیشن سنبھال لی جبکہ تاجروں نے پولیس کی جانب سے قائم کردہ رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش بھی کی۔

احتجاج کے دوران تاجر رہنما کاشف چوہدری نے کہا کہ ہم سادہ اور آسان نظام کے تحت ٹیکس دینا چاہتے ہیں تاہم ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں پر سیلز ٹیکس لگانا ظالمانہ اقدام ہے۔

انہوں نے ایف بی آر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم غیر منصفانہ نظام کے خلاف ہیں، ملک حکومت چلا رہی ہے یا آئی ایم ایف؟

کاشف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم واپس چلے جائیں گے لیکن اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔


متعلقہ خبریں