پاکستان کی عالمی مسابقتی انڈیکس میں 110ویں پوزیشن


اسلام آباد: ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی جانب سے جاری کیے گئے عالمی مسابقتی انڈیکس (جی سی آئی) میں پاکستان 141 ممالک کی فہرست میں 110واں درجہ حاصل کر پایا ہے۔

اس ہفتے فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ 2019 جاری کر دی ہے، اس بار مسابقت کو ماپنے کا نیا طریق کار اختیار کیا گیا ہے اور ایسے اعشاریے شامل کیے گئے ہیں جو زیادہ علم اور ڈیجیٹل کی بنیاد پر ایکو سسٹمز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پرانے طریقہ کار کے مطابق 2018 میں پاکستان کا درجہ 107واں تھا جو کہ اس بار تین درجے تنزلی کے بعد 110 پر چلا گیا ہے۔

مسابقت کو ماپنے کے 12 پیمانوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ درجہ بندی جاری کی گئی ہے۔

فہرست میں بھارت کا 68واں، سری لنکا کا 84واں اور بنگلہ دیش 105ویں نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں