فضل الرحمان آزادی مارچ نہیں کریں گے، اعجاز شاہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان آزادی مارچ نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میری رائے کے مطابق فضل الرحمان  اسلام آباد نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنا دینا خودکشی ہوگا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ والوں کو نہیں روکیں گے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں آزادی مارچ میں آنے والے مدرسے کے بچوں کو جگہ دینی چاہیے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبہ ترقی کررہا ہے، کچھ فسادی لوگ امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تاہم امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اسپیشل رشکئی اکنامک زون کا باقاعدہ افتتاح اگلے ماہ سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہم شیر کو پکڑتے ہیں، میڈیا پر کچھ عقل کل بیٹھ کر کہتے ہیں آپ گیڈر نہیں پکڑ سکتے۔


متعلقہ خبریں