ڈینگی مچھر کا وار:اسلام آباد میں 6000،ملک بھر میں 24000 سے زائد مریض

مشتری ہشیار: ڈینگی نے اسلام آباد،کراچی، لاہور اور پشاور کو لپیٹ میں لے لیا

اسلام آباد: ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 24ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔  ملک بھر میں سب  سے زیادہ  ڈینگی وائرس سے متاثرہ  مریضوں کی تعدادوفاقی دارالحکومت سے سامنے آئی ہے۔

اسلام آبآد میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز   کر گئی ہے۔ اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد14  ہوگئی ہے۔

ذرائع کے کا کہناہے کہ اس وقت پولی کلینک میں ڈینگی گے 137 مریض زیر علاج ہیں۔ پولی کلینک میں 6 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔

وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمزمیں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 70 مریض داخل  ہیں۔ گزشتہ چویبس گھنٹے میں 5 سو سے زائد مشتبہ مریض پمز اسپتال کی او پی ڈی میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینگی کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے، وفاقی سیکریٹری صحت کا دعویٰ

ذرائع کا کہناہے وفاقی دارالحکومت کے نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے 120 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی وائرس  سے متاثرہ  مرنے والے افراد کی تعداد 41ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں