کراچی ميں 20 سال سے چلنے والی کسٹم کرکٹ اکيڈمی اچانک بند


کراچی: ڈیپارٹمنٹل  کرکٹ کوختم ہو جانے کے بعد اب ڈیپارٹمنٹس نے کھیلوں کے مراکزبھی  بند کرنا شروع کردیے، کراچی ميں 20 سال سے چلنے والی کسٹم کرکٹ اکيڈمی کو اچانک بند کرديا گيا۔

سيکريٹری اسپورٹس کمپليکس کی جانب سے مين گيٹ پراکیڈمی کو بند کیے جانے کا نوٹس چسپاں کرديا گياہے، نوٹس ميں موقف اپنايا گيا ہے کہ اسپورٹس ايرياز مناسب استعمال نہيں ہورہے تھے اس لئے بند کردئيے گئے ہیں ۔

نوٹس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ  اسپورٹس کمپلیکس  کے ہاکی گراؤنڈ میں ہاکی ٹرف پر ہاکی کے بجائے دیگر ميلے لگ رہے تھے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپورٹس کمپليکس کے يوٹيلٹی بلز کی ادائيگی بھی نہيں کی گئی تھی ، اکیڈمی میں سینکڑوں بچے کرکٹ ، ہاکی ، فٹبال اور ٹینس کی ٹریننگ لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا کے بعد انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کے امکانات

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرجلال الدین 20 سال سے کسٹمز کرکٹ اکیڈمی سے منسلک تھے۔


متعلقہ خبریں